30 اکتوبر، 2015، 1:30 PM

کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

کوئٹہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک قبائلی رہنما سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک قبائلی رہنما سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو مارواڑ میں قبائلی رہنما گل خان مری کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں وہ اپنے چھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا. ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی.

News ID 1859211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha